پاکستان نے انگلینڈ کی ہوم سیریز میں فتوحات کو بریک لگا دی

پیر 15 اگست 2016 12:55

پاکستان نے انگلینڈ کی ہوم سیریز میں فتوحات کو بریک لگا دی

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین15اگست۔2016ء ) پاکستان نے انگلینڈ کی ہوم سیریز فتوحات کا ختم کردیا ہے ۔ برطانوی ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈز پر گذشتہ 6 سیریز میں 3 بار ایشز، 2 مرتبہ بھارت اور ایک بار گرین کیپس کو مات دی تھی تاہم مصباح الیون کی جانب سے اوول ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد الیسٹر کک کی ٹیم کو اس بار محض 2-2 کے نتیجے پر اکتفا کرنا پڑا ہے ۔