فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم 18نومبرکوریلیزکیلئے تیار

پیر 15 اگست 2016 12:50

فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم 18نومبرکوریلیزکیلئے تیار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست۔2016ء) ہیری پوٹرسیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ کے ناول پر مبنی فلم۔ فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم، نومبر میں جادوئی رنگ بکھیرے گی، لیکن وارنر برادرز نے ابھی سے اسی فلم کے سیکوئل کا بھی کردیا ہے اعلان۔فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم۔۔۔ اٹھارہ نومبر کو بڑے پردے کی زینت بننے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

کہانی ہے ہیری پوٹر کی پیدائش سے 70برس پہلے کے دور کی۔ جس میں ہیری پورٹر کے زمانے میں موجود جادوئی ہتھیاروں اور کتابوں کا ماضی دکھایا جائے گا-وارنر برادرز نے کردیا ہے ابھی سے اعلان کہ اسی فلم کا سیکوئل بھی لایا جائے گا جس کے لئے مصنفہ جے کے رولنگ نے پکڑ لی ہے تیاری بھی۔ وارنر برادرز کے مطابق فنٹاسٹک بیسٹ کا دوسرا پارٹ نومبر 2018 میں ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :