سلیم خان بیٹے سلمان کی شادی سے وابستہ سوالوں سے پریشان

پیر 15 اگست 2016 12:44

سلیم خان بیٹے سلمان کی شادی سے وابستہ سوالوں سے پریشان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست۔2016ء) بھارتی اداکار سلمان خان کے والد اور معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان اپنے بیٹے کی شادی سے وابستہ سوالوں سے پریشان ہو گئے۔گزشتہ روز معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ مجھ سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں سوائے اس کے کہ سلمان کب شادی کریں گے کیونکہ یہ تو خدا ہی جانتا ہے کہ وہ کب شادی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اکثر ان سے یہی سوال پوچھا جاتا ہے کہ سلمان کب شادی کریں گے، سلیم خان جلد ہی ایک ریڈیو شو ’70 ایم ایم شو ‘ کی میزبانی کریں گے ، جو ہر ہفتہ اور اتوار کو نشر ہوگا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اور غیر ملکی ماڈل لول?ا کو لے کر شادی کے قیاس آرائی کی جا رہی ہے، سلمان خان حال ہی میں اپنی فلم ’سلطان‘ کی تشہیر کے لیے ایک ریالٹی شو ’سا رے گا ما‘ میں شریک ہوئے،اس دوران ان کے ایک مداح نے ان سے شادی کے حوالے سے مشورہ مانگ لیا جس پر دبنگ خان کا کہنا تھا کہ ’آپ غلط انسان سے مشورہ لے رہے ہیں، میں ہمیشہ ہی شادی کے معاملے میں بدقسمت رہا ہوں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ سْپر اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اصل میں شادی کرنے کے لیے مر رہا ہوں اور ہمیشہ انتظار کرتا ہوں کہ دوسری پارٹی بھی حامی بھرے، کیونکہ مرد کچھ نہیں کہہ سکتے، آخری فیصلہ خواتین کو کرنا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :