بریڈ پٹ کی پروڈکشن فلم” ورلڈ وار زی“ کے سیکوئل کی تیاریاں شروع

پیر 15 اگست 2016 12:44

بریڈ پٹ کی پروڈکشن فلم” ورلڈ وار زی“ کے سیکوئل کی تیاریاں شروع
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست۔2016ء)بریڈ پٹ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ورلڈ وار زی کے دوسرے حصے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ فلم اگلے برس سینماوٴں میں دھوم مچائے گی۔تین برس پہلے آئی تھی ورلڈ وار زی جس نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا تھا۔

(جاری ہے)

کہانی تھی زندہ لاشوں یعنی زومبیز کے دنیا پر حملے کی جن سے مقابلہ کرتا ہے اقوام متحدہ کا اہلکار۔ ورلڈ وار زی کی پروڈکشن کے ساتھ ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئے بریڈ پٹ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے پارٹ کی پروڈکشن بھی بریڈ پٹ دیں گے جبکہ ڈیوڈ فنشر دیں گے ڈائریکشن۔ ایکشن ہارر اور سائنس فکشن زومبی مووی ورلڈ وار زی ٹو اگلے برس جون میں دھوم مچائے گی۔