ریو اولمپکس کے نویں روز برطانوی ایتھلیٹس چھائے رہے

پیر 15 اگست 2016 12:39

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اگست۔2016ء) ریو اولمپکس کے نویں روز برطانوی ایتھلیٹس چھائے ہوئے ہیں جنہوں نے اب تک پانچ گولڈ میڈلز حاصل کرکے ٹیبل پر چین سے دوسری پوزیشن چھین لی، امریکا 26 گولڈ کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں کا نواں روز برطانوی ایتھلیٹس کے لیے کافی خوشیاں لایا ہے، اب تک 20گولڈ میڈلز کے فیصلے ہوئے ہیں جس میں سے پانچ برطانیہ کے نام رہے۔

(جاری ہے)

امریکااورروس نے تین، تین طلائی تمغے جیتے ہیں،روس کی جمناسٹ عالیہ مصطفینا نے ان ایون بار پر شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کے لیے طلائی جیتا، فرانسیسی ایتھلیٹس بھی دو گولڈ میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیجبکہ چین ، جمیکا، بیلجیئم ، کینیا ، اْزبکستان، ہالینڈ اور کیوبا کے حصے میں اب تک ایک، ایک گولڈ میڈل آیا ہے۔ٹیبل پر امریکا 26 گولڈ اور 66 مجموعی تمغوں کے ساتھ سرفہرت ہے، برطانیہ اور چین نے سونے کے 14، 14 تمغے جیت رکھے ہیں لیکن چاندی کے تمغے زیادہ ہونے کیسبب برطانیہ نے چین سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :