عامر خان اپنی آئندہ فلم ”ٹھگ“ میں چور کا کردار ادا کریں گے

ان کے مد مقابل دیپیکا پدوکون اداکاری کا جادو جگائیں گی

پیر 15 اگست 2016 12:37

عامر خان اپنی آئندہ فلم ”ٹھگ“ میں چور کا کردار ادا کریں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست۔2016ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی آئندہ فلم ”ٹھگ“ میں چور کا کردار ادا کریں گے اور ان کے مد مقابل دیپیکا پدوکون اداکاری کا جادو جگائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کا نامور پروڈکشن ہاوٴس یش راج فلمز ”ٹھگ“ کے نام سے ایک فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، فلم کی کہانی ایک چور اور اس کی کارروائیوں کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں دیپیکا پدوکون کے ساتھ ہریتھک روشن کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم اب انہیں فلم سے الگ کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب ہریتھک کا کردار عامر خان ادا کریں گے۔فلم میں امیتابھ بچن بھی اہم کردار ادا کریں گے۔”ٹھگ“ کی ہدایت کاری وجے کرشنا اچاریہ دیں گے جو اس سے قبل یش راج فلمز ہی کی ”دھوم 3“ کی بھی ہدایت کاری کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :