اکشے کمار کی”رستم“ نے ہریتھک روشن کو پیچھے چھوڑ دیا

اکشے کمار کی فلم نے 2 روز میں 30 کروڑ اور ہریتھک روشن کی فلم نے 18 کروڑ کی کمائی کی

پیر 15 اگست 2016 12:37

اکشے کمار کی”رستم“ نے ہریتھک روشن کو پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اگست۔2016ء) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ”رستم“ ریلیز کے پہلے ہی دو روز میں 30 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے جب کہ اس فلم نے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی فلم ”موہن جودڑو“ کوباکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اور ہریتھک روشن کی فلموں کے درمیان باکس آفس پر تصادم کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جس کے باوجود دونوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز کی گئیں لیکن اکشے کمار کی فلم نے باکس آفس پر دھوم مچا کر ہریتھک روشن کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ”رستم“ نے بھارت میں پہلے روز 14 کروڑ 11 لاکھ اور دوسرے روز 16 کروڑ 43 لاکھ کی کمائی کرکے مجموعی طور پر 30 کروڑ 54 لاکھ کا بزنس کیا ہے جب کہ ہریتھک روشن کی فلم موہن جودڑو نے پہلے روز8 کروڑ 87 لاکھ اور دوسرے روز 9 کروڑ 75 لاکھ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 18 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کرلیا ہے جس کے بعد فلم بینوں نے اکشے کمار کی فلم ”رستم“کو سپرہٹ قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ”رستم“ میں اکشے کمار اورالینہ جب کہ فلم ”موہن جودڑو“ میں ہریتھک روشن اور پوجا ہیج نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :