اداکاری سے کچھ عرصہ کے لیے وقفہ لیا چھوڑی نہیں‘ ارباز خان

پیر 15 اگست 2016 12:03

اداکاری سے کچھ عرصہ کے لیے وقفہ لیا چھوڑی نہیں‘ ارباز خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست۔2016ء) بالی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان نے کہاہے کہ انھوں نے فلم ساز کے طور اپنے کام کو مکمل کرنے کے لیے اداکاری سے کچھ عرصہ کے لیے وقفہ لیا ہے اور ان کا اداکاری کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔ ارباز کا کہناتھا کہ میں نے حال ہی میں اپنی چارفلموں کو مکمل کیاہے اور وہ اب ریلیز ہونے جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

میں نے اپنی فلموں کی ہدایتکاری اور پروڈکشن کی مصروفیت کے باعث اداکاری سے تھوڑا وقفہ لیاہے اداکاری میرا جنون ہے اور جلد ہی میں سینما اسکرین پر بھی نظر آوٴں گا۔واضح رہے کہ ارباز خان اپنے بھائی سہیل خان کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم فریکے علی میں اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ مرکزی کردارمیں ہیں جب کہ وہ ان دنوں دبنگ سیریز کی تیسری فلم کی تیاری بھی کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :