شہباز شریف نے یوم آزادی اپنی پوتیوں کے ہمراہ منایا

بچے یوم آزادی کا خصوصی اہتمام کرنا نہیں بھولتے ، بچوں کو اس عظیم دن کو فراموش بھی نہیں کرنا چاہیے‘شہباز شر یف

اتوار 14 اگست 2016 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بچے یوم آزادی کا خصوصی اہتمام کرنا نہیں بھولتے ، بچوں کو اس عظیم دن کو فراموش بھی نہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

بچوں کو اس دن کی اہمیت انہی کی زبان میں بتانی چاہیے کہ کس قدر قربانیا ں دے کر یہ وطن حاصل کیا گیاوزیراعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن عہد تجدید کا دن ہے۔ ہم سب کو تمام اختلافات بھلا کر ملک کی ترقی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ شہباز شریف نے اپنے فیس بک سٹیٹس میں سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے بھی لکھا ہے۔