محکمہ ڈاک نے بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگاری ٹکٹ جاری کردیا

پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ اخلاق رانا اور فیصل ایدھی نے مشترکہ طور پر 20 روپے کے یادگاری ٹکٹ کی پردہ کشائی کی

اتوار 14 اگست 2016 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) محکمہ ڈاک پاکستان نے ایدھی ہوم میٹھادرمیں مرحوم معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 20 روپے کا یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا ایدھی ہوم میٹھا در انعقاد کیا جس میں پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ محمد اخلاق رانا اور فیصل ایدھی نے مشترکہ طور پر عبدالستار ایدھی کے یادگاری ٹکٹ کی پردہ کشائی کی۔ اس موقع پر بلقیس ایدھی حکومت کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ نے جشن آزادی کے موقع پر عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :