مزار قائد پر لوگوں کی بھیڑ سے بھگدڑ مچ گئی، رینجرز کا لاٹھی چارج

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 اگست 2016 21:37

مزار قائد پر لوگوں کی بھیڑ سے بھگدڑ مچ گئی، رینجرز کا لاٹھی چارج

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اگست۔2016ء) کراچی میں مزار قائد پر عوام کو شدید رش کے باعث بھگدڑ مچ گئی ہے جس کو بعد رینجرز نے لاٹھی چارج شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یوم آزادی کی وجہ سے آج مزار قائد پر کوئی ٹکٹ نہیں اور داخلہ مفت ہے اسی لئے عوام جوق در جوق مزار قائد آ رہے ہیں ۔ عوام کا رش بڑھ جانے کے باعث بھگڈر مچ گئی جس کے بعد انتظامیہ نے رینجرز اور پولیس سے مدد مانگی ۔ رینجرز نے عوام کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔