وزیراعلیٰ پنجاب سے بازیاب ہونے والے ہیلی کاپٹر عملے کی ملاقات ، بحفاظت وطن واپسی پر مبارکباد
پائلٹس اور دیگر عملے کی محفوظ واپسی کسی معجزے سے کم نہیں ، بحفاظت واپسی پر اللہ کا شکربجالاتے ہیں، یوم آزادی کے موقع پر آپ کی بحفاظت وطن واپسی نے آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے،شہباز شریف بحفاظت وطن واپسی پر وزیراعظم،وزیراعلیٰ، آرمی چیف اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں پر شکرگزار ہیں،پائلٹس و عملہ
اتوار 14 اگست 2016 20:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اتوار کو افغانستان کے علاقے لوگر سے بحفاظت وطن واپس آنے والے حکومت پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹس اور دیگر عملے نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے بحفاظت وطن واپسی پرپائلٹس، عملے اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے پائلٹس اور دیگر عملے کی محفوظ واپسی کسی معجزے سے کم نہیں ہے اور ہم عملے کی بحفاظت وطن واپسی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر آپ کی بحفاظت وطن واپسی نے آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔ آپ کی وطن واپسی آپ کے اہل خانہ اور پوری قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو نئی زندگی دی ہے اور اس پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے عملے نے نامساعد حالات میں بھی ہمت نہیں ہاری اور حوصلے سے کام لیا۔
وزیراعلیٰ نے ہیلی کاپٹر کے عملے کو سیلاب اور دیگر آفات میں خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بحفاظت واپسی انہی خدمات کا نتیجہ ہے ۔ پائلٹس اور عملے نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پر وزیراعظم نوازشریف،وزیراعلیٰ شہبازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں پر شکرگزار ہیں اوربحفاظت واپسی پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کوششوں پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بحفاظت واپسی شہبازشریف کی پنجاب کے غریب عوام کی خدمت کا ثمر ہے۔آپ نے ہماری غیر موجودگی میں ہمارے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ پائلٹس کے اہل خانہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف اپنے فرض سے بڑھ کر کام کرتے ہیں، اسی لئے ہمیں پورا یقین تھا کہ ہمارے گھر والے ضرور بحفاظت وطن واپس پہنچیں گے۔ ہیلی کاپٹر کے پائلٹس نے وزیراعلیٰ کو واقعہ کی پوری تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں چیف پائلٹ کرنل (ر) صفدر حسین، پائلٹ کرنل (ر) شفیق الرحمن، کوپائلٹ میجر (ر) صفدر، فلائٹ انجینئر کرنل (ر) ناصر، کریو انچارج حوالدار (ر) کوثر اور ان کے اہل خانہ شامل تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ اور سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان بھی اس موقع پرموجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.