پاکستان نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست دے کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دیدیا

قومی ٹیم نے سیریز 2-2 سے برابر کر دی، پاکستان نے 40 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کیا پاکستان کے یونس خان کو مین آف دی میچ ، مصباح الحق اور کرس ووکس کو مین آف دی سیریز کے ایوارڈز دئیے گئے

اتوار 14 اگست 2016 20:18

پاکستان نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست دے کر قوم کو جشن ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اگست۔2016ء) پاکستان نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست دے کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دیدیا ۔قومی ٹیم نے چوتھا ٹیسٹ جیتنے کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کی سیریز بھی 2-2 سے برابر کر دی۔ پاکستان نے 40 رنز کا معمولی ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔اظہر علی نے چھکا مار کر میچ جیتا۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 30اور سمیع اسلم 12رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی برسٹو 81، جوئے روٹ 39 اور معین علی 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ وہاب ریاض نے 2 ، افتخار احمد اور سہیل خان نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے یونس خان کو میچ میں ڈبل سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ، مصباح الحق اور کرس ووکس کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اوول کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنے تیسرے دن کا سکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 128 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب گرے بیلنس 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، انگلینڈ کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی معین علی تھے جو 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لئے 40 رنز کا ہدف دیا ۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں جونی برسٹو 81، جوئے روٹ 39 اور معین علی 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ وہاب ریاض نے 2 ، افتخار احمد اور سہیل خان نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان نے 40 رنز کا معمولی ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 30اور سمیع اسلم 12رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کے یونس خان کو میچ میں ڈبل سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ ،مصباح الحق اور کرس ووکس کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دئیے گئے۔