اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان اختلافات برقرار ،دونوں کا ملنے سے انکار

اتوار 14 اگست 2016 20:08

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان اختلافات برقرار ہیں،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیاکے مطابقچیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان ملاقات ہونا تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی ۔

چیف ایگزیکٹو کے ترجمان مجیب الرحمان رحیمی کا کہنا ہے کہ ملاقات کی منصوبہ بندی صدر کی طرف سے کی گئی تھی تاہم دونوں رہنما ابھی نہیں ملیں گے ۔واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے چند روز قبل صدر اشرف غنی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ اشرف غنی ملک چلانے کے اہل نہیں ہیں وہ انتخابی اصلاحات میں بھی ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :