آزاد کشمیر کے ضلع پلندری میں باراتیوں کی بس کھائی میں گر گئی

20افراد جاں بحق ،25زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 اگست 2016 20:08

آزاد کشمیر کے ضلع پلندری میں باراتیوں کی بس کھائی میں گر گئی

پلندری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اگست۔2016ء) آزاد کشمیرکے ضلع پلندری میں باراتیوں کی بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث 20افراد جاں بحق اور25زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اتوارکوآزاد کشمیر کے ضلع پلندری کے علاقے جنجال ہل موڑ کے قریب باراتیوں کی بس کھائی میں گر گئی جس سے20افراد جاں بحق اور 25زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ باراتیوں کی بس ہجیرہ جا رہی تھی کہ اچانک میں یہ خوفناک حادثہ پیش آ گیا۔ انہوں نے بتا یا کہ بس میں50سے 60باراتی سوار تھے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افرادکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :