افغانستان ،امریکی ڈرون حملے اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 28شدت پسند ہلاک ، 8زخمی
طالبان کے حملوں میں 11افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک ، 9زخمی ہوگئے ،صوبہ بدخشان کے ضلع بہارک میں طالبان نے 17دیہاتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ، عسکریت پسندوں کا مقامی افراد سے زبردستی غیر قانونی ٹیکسز کا مطالبہ ، نورستان کے ضلع وانٹ ویگل میں طالبان کا بڑا حملہ ،سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری
اتوار 14 اگست 2016 19:52
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اگست۔2016ء) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 28شدت پسند ہلاک اور 8زخمی ہوگئے جبکہ طالبان کے حملوں میں 11افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 9زخمی ہوگئے ، صوبہ بدخشان کے ضلع بہارک میں طالبان نے 17دیہاتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ، عسکریت پسندوں کا مقامی افراد سے زبردستی غیر قانونی ٹیکسز کا مطالبہ ، صوبہ نورستان کے ضلع وانٹ ویگل میں طالبان کے بڑے حملے کے بعد ،سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز کے شمالی صوبہ قندوزمیں آپریشن میں 21طالبان جنگجو ہلاک اور 8زخمی ہوگئے ۔ سیکورٹی فورسز نے آپریشن ضلع امام صاحب میں کیا ۔آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز یا شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔(جاری ہے)
حکا م نے آپریشن کی مزید تفصیلات نہیں بتائی۔مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 2جنگجوہلاک ہوگئے ۔
صوبائی پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈرون حملہ ضلع آچن میں کیا گیا ۔عسکریت پسندوں کو پیکھا کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ،حملے میں 2عسکریت پسند مارے گئے ۔صوبہ غور میں افغان فضائیہ کی کاروائی میں 5شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔وزارت دفاع کے مطابق فضائی کاروائی ضلع پاسابند میں کی گئی جس میں 5شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔صوبہ بدخشان کے ضلع بہارک میں طالبان نے 17دیہاتوں کا کنٹرول سنبھال لیا جہاں عسکریت پسند مقامی افراد سے زبرستی غیر قانونی ٹیکسز کا مطالبہ کررہے ہیں۔صوبائی سیکورٹی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ضلع کو کلیئر نہ کرایا تو طالبان سیکورٹی کیلئے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔ضلعی گورنر سمیع اللہ عتیق کا کہنا ہے کہ طالبان ضلع کے مرکز سے تقریبا2کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہیں۔ادھر طالبان نے مشرقی صوبہ نورستان کے ضلع وانٹ ویگل میں بڑا حملہ کیا ہے ۔سیکڑوں طالبان نے مقامی وقت صبح چار بجے کے قریب علاقے پر دھاوا بول دی جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔صوبائی گورنر حافظ عبدالقیوم نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے حملے کو پسپا کرنے کیلئے علاقے میں اضافی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔دوسری جانب طالبان کے مختلف حملوں میں 11افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔صوبہ بغلان میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 9پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 2اہلکار مشرقی علاقے میں مارے گئے ۔صوبائی پولیس چیف جنرل نور حبیب گل بہاری کا کہناہے کہ عسکریت پسندوں نے ہفتے کی رات ضلع بغلان مرکزئی میں تین سیکورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔انکا کہنا تھاکہ مشرقی نورستان میں ضلعی ہیڈکوارٹر پر حملے میں 2پولیس افسران ہلاک اور 9زخمی ہوگئے ۔مزید اہم خبریں
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.