مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کے کرفیو کے باوجود عوام نے پاکستان کا جشن آزادی بھرپور جوش وخروش سے منایا ، ریلیاں نکالیں اور حق خود ارادیت کیلئے ریفرنڈم مارچ بھی کیا،وادی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

اتوار 14 اگست 2016 19:52

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کے کرفیو کے باوجود عوام نے پاکستان کا جشن ..

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14اگست۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کرفیو کے باوجود عوام نے پاکستان کے جشن آزادی کے حوالے سے ریلیاں نکالیں اور حق خود ارادیت کے لئے ریفرنڈم مارچ بھی کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی میں مسلسل 37 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے لیکن اس کے باوجود بڑی تعاد میں عوام سڑکوں پر نکلے اور اپنے حق خود ارادیت کے لئے ریفرنڈم مارچ کیا۔

مظاہرین نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور ترقی و خوشحالی کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا، ریاست میں مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی جب کہ بھارت نے احتجاجی جلوس اور ریلیاں روکنے کے لئے جنت نظیر وادی کے ہر گلی کوچے پر فوج کو تعینات کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

حریت رہنماں نے بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

حریت رہنماں کی جانب سے 15 اگست کو بھارت مخالف احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک آزادی کے نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں اور بھارتی بربریت کے نتیجے میں اب تک 75 افراد شہید اور 7 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔