وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شاہی قلعہ کے تاریخی عالمگیری گیٹ پر پرچم کشائی کی

وزیراعلیٰ کی مزار اقبال پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی ، ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں اور سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے بھی دعا کی

اتوار 14 اگست 2016 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ نے مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پاک افواج کے افسروں اور جوانوں، پولیس حکام و اہلکاروں اور عام شہریوں کے درجات کی بلندی اور سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے بھی دعا کی۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مزار اقبالؒ پر رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے شاہی قلعہ کے تاریخی عالمگیری گیٹ پر پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔

متعلقہ عنوان :