بلوچستان کے وارث ہم ہیں مودی نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

زیارت میں پرچم کشائی کی تقریب سے ثنا اﷲ زہری کا خطاب

اتوار 14 اگست 2016 17:29

بلوچستان کے وارث ہم ہیں مودی نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

زیارت( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اﷲ زہری نے کہا ہے کہ ہم محب وطن اور اپنے وطن کے وارث ہیں کوئی مائی کالعل بلوچستان کو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا۔زیارت میں یوم آزادی کے موقع پر قائداعظم ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثنا اﷲ زہری نے کہاہے کہ دہشت گردی کی جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑنا چاہئے، بہادر قومیں سانحات کا مقابلہ کرتی ہیں، دہشت گردوں کو ہم زیادہ کاری ضرب لگائیں گے، اب دہشت گردوں کو وار کرنے سے پہلے ہی ٹھکانے لگادیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم حق پر ہیں اس لئے ہم ضرور جیتیں گے اور دہشت گردوں سے اگلے قدموں پر لڑتے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم محب وطن اور اپنے وطن کے وارث ہیں۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں دہشت گردی کے باوجود خوف نہیں، کشمیر اوربلوچستان کے مسائل کی نوعیت الگ الگ ہے، بلوچستان کے وارث ہم ہیں مودی نہیں، ہم سو مرتبہ پیدا ہوکر سو مرتبہ بھی اپنے وطن پر قربان ہوں تو بھی کوئی غم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ آکر پاکستان کی سیاست کریں اور پہاڑوں پرچھپے لوگ آکر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں، بندوق اٹھانے والے بھی الیکشن لڑ کر اپنی اہمیت کا اندازہ کرلیں۔

ثنا اﷲ زہری نے کہاکہ ہر آزاد ملک کو ترقی کرنے کا حق ہے، پاک چین اقتصادی راہداری اغیار کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے لیکن ہم اپنی جانوں پر کھیل کر اقتصادی راہداری کی حفاظت کریں گے۔پر چم کشائی کی تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر آفگن صوبائی وزراء ارکان اسمبلی ،ارکان پارلیمنٹ سمیت قبائلی معائدین اہم شخصیات فوجی ودیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :