جنرل حمید گل کی برسی کے تمام انتظامات مکمل، ملک بھر سے ہزاروں نوجوان شرکت کریں گے
فکر حمید گل ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،تحریک جوانان پاکستان موجودہ نظام بوسیدہ، تبدیلی نظام پاکستان کا مقدر ہے، عبداﷲ حمید گل
اتوار 14 اگست 2016 16:46
راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اگست ۔2016ء) آئی ایس آئی کے سابق جنرل حمید گل کی پہلی برسی آج اسلام آباد F-9پارک منائی جا رہی ہے۔ جس میں ملک بھر سے مختلف طبقہ فکر کی شخصیات اور بڑی تعداد میں تحریک جوانان پاکستان کے کارکنان شرکت کریں گے۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جنرل حمید گل کے پینا فلکس لگا دیے گئے۔ جبکہ قافلے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
میڈیا کے لئے جاری بیان میں جنرل حمید گل کے فرزند اور چیئرمین جوانان پاکستان محمد عبداﷲ گل نے کہا کہ پاکستان کو آج سیاسی و معاشی بحران کا سامنا ہے جسکا حل موجودہ نظام میں ممکن نہیں موجودہ مغربی طرز جمہوریت نے پاکستان کا کچھ نہیں دیا اب وقت آگیا ہے کہ قوم کے نوجوان فکر حمید گل پر عمل پیرا ہوں اور تبدیلی نظام میں کردار ادا کریں۔(جاری ہے)
اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک بھر سے جنرل حمید گل کے لاکھوں کروڑوں چاہنے والے انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا دنیا کا واحد ملک ہے جس کے آئین میں درج ہے کہ ہم انسانیت کی خدمت کے لیے ہیں مسلہ صرف یہ ہے کہ آج تک پاکستان کو وہ نظام نہیں دیا گیا جسکے لیے لاکھوں لوگو ں نے قربانیاں دی تھیں۔تحریک جوانان پاکستان کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عرفان ، چیف آرگنائزر راولپنڈی ڈویژن خان محمد خان اور دیگر نے فکر حمید گل کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں شہر میں جگہ جگہ جنرل حمید گل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بینرز آویزاں ہیں۔ کارکنان مختلف ریلیوں کی صورت میں ایوان قائد ایف ۹ پارک اسلام آباد پہنچیں گے جہاں چیئرمین تحریک جوانا ن پاکستان محمد عبداﷲ گل خصوصی خطاب کرئیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کنونشن تبدیلی نظام میں سنگ میل ثابت ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.