22اپوزیشن جماعتیں ایک ہونے کیلئے تیار ہیں ،عمران خان کے کچھ تحفظات ہیں ‘شیخ رشید احمد
عمران خان کنٹینرپر پیپلزپارٹی کو ساتھ نہیں لیں گے ‘ گوادر میں پاکستان کی بھار ت کیساتھ محددودجنگ ہوسکتی ہے ‘ نوازشر یف حکومت کی خار جہ پا لیسی نہیں،بھارت کو بھی ناراض نہیں کر نا چاہتے ‘25دن ملک کیلئے اہم اور یہ سال حکومت کے خاتمے کا سال ہے‘سر براہ عوامی مسلم لیگ کا انٹر ویو
اتوار 14 اگست 2016 16:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اگست ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گوادر میں پاکستان کی بھار ت کیساتھ محددودجنگ ہوسکتی ہے ‘25دن ملک کیلئے اہم اور یہ سال حکومت کے خاتمے کاسا ل ہے ‘نوازشر یف حکومت کی خار جہ پا لیسی نہیں بھارت کو بھی ناراض نہیں کر نا چاہتے ‘نوازشر یف اور آرمی چیف کے در میان75ملاقاتیں ہو چکیں ہیں مگر فوج اور حکومت آج بھی ایک پیج پر نہیں ‘نیشنل ایکشن پر عملددر آمد میں بھی حکومت کسی صورت سنجیدہ نہیں ۔
اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ریکارڈ میں ردوبدل کر نے کے ماسٹر ہیں اس لیے آئی ایم ایف سے نجات میں کوئی حقیقت نہیں ‘ پانامہ لیکس میں (ن) لیگ رنگے ہاتھوں پکڑ جا چکے ہیں اور پانامہ لیکس کی ٹی اوآرز کمیٹی سے کچھ نہیں نکلے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ کے دوران حکومت نے وزیر اعظم ہا ؤس کے ٹوائلٹ کی تزہین آرائش کیلئے لاکھوں روپے بجٹ رکھا ہے حکمرانوں کو عوام سے کوئی لینا دینا نہیں نوازشر یف صرف وزیر اعظم کی کر سی بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جو حال ہو چکا ہے لوگ جیلوں میں جانے کو تر جیح دیتے ہیں ایک وقت آئیگا جب لوگ جیلوں سے ضمانت نہیں کر وائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے 40/70اراکین اسمبلی ’’سیٹی ‘‘کے انتظار میں ہیں اور اگر چوہدری نثار علی خان ایک سیٹی مارے تو یہ تمام اراکین اسمبلی انکے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت22اپوزیشن جماعتیں ایک ہونے کیلئے تیار ہیں صرف عمران خان کے تحفظات ہیں کوشش کر رہاہوں وہ دور ہوجائے مگر عمران خان کنٹینرپر پیپلزپارٹی کو ساتھ نہیں لیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.