لاہور، فلیگ مارچ میں ڈولفن فورس، پیرو فورس اور مجاہد سکواڈ کے 200 اہلکاروں نے حصہ لیا

اتوار 14 اگست 2016 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اگست ۔2016ء) ایس پی مجاہد سکواڈ سید قرار حسین کی قیادت میں کئے جانے والے فلیگ مارچ میں ڈولفن فورس، پیرو فورس اور مجاہد سکواڈ کے 200 اہلکاروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ کا قافلہ مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور فیروز پورروڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں سے گزرا۔ جہاں یوم آزادی کے سلسلے میں کئے گئے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایس پی مجاہد سکواڈ کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا اور امن و امان کی فضاء برقرار رکھنا تھا

متعلقہ عنوان :