وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )کے زیر انتظام جشنِ آزادی کے سلسلہ میں آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج اسلام آباد میں آرٹ کلچر شو،آتش بازی اور ملی ترانے کا انعقاد

اتوار 14 اگست 2016 15:26

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اگست ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے ) نے جشنِ آزادی کے سلسلہ میں آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج اسلام آباد میں آرٹ کلچر شو،آتش بازی اور ملی ترانے کا انعقاد کیا گیا جس سے اسلام آباد کے شہری خوب مخظوط ہوئے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات و ممبر فنانس ثناء اللہ امان نے کہا کہ پاکستانی اعلیٰ ثقافت کو نمایاں کرنے کے لیے ثقافتی شو کا انعقاد آرٹس اینڈ کرافٹ ویلج میں کیا گیا جس میں ملک بھر سے آرٹسٹ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس سے جشنِ آزادی کے موقع پر شہریوں میں خوشیوں سے دوبالا کیا گیا۔

ان پروگرام کے انعقاد کا مقصد جشن آزادی کے موقع پر جزبہ حب الوطنی اور ثقافت کو اجاگر کرنا تھا تاکہ ہمارے نوجوان اسطرح کے پروگراموں سے لطف اندوز ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ آٓئندہ بھی اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کریں گے تاکہ اسلام آباد کے شہری پاکستان کے کلچر اور ثقافت سے روشناس ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :