رانا ثناء اﷲ خان نے عمران خان کو پاکستان کا ’’ڈونلڈ ٹرمپ‘‘قرار دیدیا
ڈونلڈ ٹرمپ امر یکا کے عمران خان ہیں دونوں افراد ہر روز عجیب تماشہ کرتے ہیں ’2018کے عام انتخابات میں عمران خان کی انتشار کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جا ئیگی ‘شیخ رشید اور طاہر القادری جیسے لوگوں کو کوئی مستقبل نہیں ،حکومت آئینی مدت پوری کر یگی ‘نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملددرآمد ہو رہا ہے ‘دہشت گردی کے خلاف حکومت اور دفاعی ادارے متحد ہیں ،پنجاب میں جہاں بھی ضرورت ہوگی، دہشتگردوں کے خلاف کاروائی اور آپر یشن کیا جا ئیگا ‘ عمران خان ہر روز حکومت کے دن گنتے اور حکومت کے خاتمے کی باتیں کرتے ہیں،صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اﷲ خان کی گفتگو
اتوار 14 اگست 2016 15:22
لاہور/فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خان نے عمران خان کو پاکستان کا ’’ڈونلڈ ٹرمپ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امر یکا کے عمران خان ہیں دونوں افراد ہر روز عجیب تماشہ کرتے ہیں ’2018کے عام انتخابات میں عمران خان کی انتشار کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جا ئیگی ‘شیخ رشید اور طاہر القادری جیسے لوگوں کو کوئی مستقبل نہیں حکومت آئینی مدت پوری کر یگی ‘نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملددرآمد ہو رہا ہے ‘دہشت گردی کے خلاف حکومت اور دفاعی ادارے متحد ہیں پنجاب میں جہاں بھی ضرورت ہوگی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اور آپر یشن کیا جا ئیگا ۔
اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ عمران خان ہر روز حکومت کے دن گنتے اور حکومت کے خاتمے کی باتیں کرتے ہیں اور انکے ساتھ شیخ رشید بھی روز قوم سے جھوٹ بولتے ہیں مگر دونوں کی انتشار اور فساد کی سیاست کو عوام مستر دکر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان دھر نوں کی سیاست سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورے نہیں ہوں گے اور نہ صرف (ن) لیگ کی موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی بلکہ2018کے عام انتخابات میں بھی (ن) لیگ کا میاب اور تحر یک انصاف کا مزید صفایا ہو جا ئیگا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور امر یکی ڈونلڈ ٹر مپ میں کوئی فرق نہیں دونوں فساد اور انتشار کی سیاست کر کے ہر روز عجیب تماشے کرتے ہیں اور دونوں کا عوام انتخابات میں ایک جیسا ہی حشر کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل ہو رہا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جا تا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.