جشن آزادی پر ماتم کر نیوالے گمراہ لوگ ہیں کس چیز کا ماتم کر رہے ہوبھائی ؟ خواجہ سعد رفیق

کیا جاہل ہو یا بات کی سمجھ نہیں آتی ؟ ‘ایک طرف ترقی اور دوسری طرف ماتم ‘ جو لوگ انتشار اور دھر نوں کی سیاست کرتے ہیں انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘ایسے ذہنی مر یض لوگوں سے پاکستان کو بچانا ہے‘سیاست میں بھٹکے ہوئے لوگ موجود ہیں‘آزادی مقدس ترین دن ہے ‘ریلوے اپنی پاؤں پر چل پڑی ہے مگر خسارہ پورا نہیں ہو رہا ‘ہم معمولی رفتار سے کام کر رہے ہیں آئندہ ماہ سے ای ٹکٹ سسٹم شروع کر دیں گے بلیک ٹکٹ سے بھی جان چھوٹ جا ئیگی ‘ریلوے خسارے کو32ارب سے27ارب تک لیکر آئے ہیں ‘قلیوں کا یونیفام تبدیل کر دیا ہے ہر سال قلیوں کو10چھٹیاں بھی ملیں گی اور کنڑیکٹر قلیوں کو مفت علاج بھی کرو ائیں گے‘وفاقی وزیر ریلوے کاتقر یب سے خطاب

اتوار 14 اگست 2016 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر ماتم کر نیوالے گمراہ لوگ ہیں کس چیز کا ماتم کر رہے ہوبھائی ؟کیا جاہل ہو یا بات کی سمجھ نہیں آتی ؟ ‘ایک طرف ترقی اور دوسری طرف ماتم ‘ جو لوگ انتشار اور دھر نوں کی سیاست کرتے ہیں انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘ ایسے ذہنی مر یض لوگوں سے پاکستان کو بچانا ہے‘سیاست میں بھٹکے ہوئے لوگ موجود ہیں نئی نسل کو بھوک اور فلا س سے پاک پر امن پاکستان دیں گے ‘آزادی مقدس ترین دن ہے ‘ریلوے اپنی پاؤں پر چل پڑی ہے مگر خسارہ پورا نہیں ہو رہا ‘ہم معمولی رفتار سے کام کر رہے ہیں آئندہ ماہ سے ای ٹکٹ سسٹم شروع کر دیں گے بلیک ٹکٹ سے بھی جان چھوٹ جا ئیگی ‘ریلوے خسارے کو32ارب سے27ارب تک لیکر آئے ہیں ‘قلیوں کا یونیفام تبدیل کر دیا ہے ہر سال قلیوں کو10چھٹیاں بھی ملیں گی اور کنڑیکٹر قلیوں کو مفت علاج بھی کرو ائیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ (ن) لیگ نے اقتدار میں آنے کے بعد تمام اداروں کو نہ صرف مضبوط کیا بلکہ ان سے کر پشن کا خاتمہ کیا ہے اور ہر شعبے میں میرٹ لیکر آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے قلیوں کا یونیفارم گوانتا ناموبے سے مشابت رکھتا ہے اس لیے انکے لباس کو تبدیل کر کے گر ین کر دیا ہے اور انکو نہ صرف سال میں دس چھٹیاں ملیں گی بلکہ انکا جو بھی کنڑیکٹر ہوگا وہ ان کا علاج بھی کر وائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے ای ٹکٹ سسٹم شروع کر دیں گے بلیک ٹکٹ سے بھی جان چھوٹ جا ئیگی ‘ریلوے خسارے کو32ارب سے27ارب تک لیکر آئے ہیں خسارہ ختم نہیں ہوسکا مگر ہم نے ریلوے کی آمدن کو ڈبل کر دیا انہوں نے کہا کہ14اگست جشن آزادی کا دن مقدس ترین دن ہیں اس دن ہمیں اپنی آزادی کاجشن منانا چاہیے مگر بد قسمتی سے اس دن بھی کچھ گمراہ لوگ ماتم کر رہے ہیں اچھا ہوتا اگر اس دن پاکستان کی بات کی جاتی میں ایسے لوگوں سے پوچھتا ہوں وہ کس بات کا ماتم کر رہے ہیں ؟وہ جاہل یا انکو بات کی سمجھ نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں ترقی او ر خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں جو لوگ انتشار اور دھر نوں کی سیاست کرتے ہیں انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔