اسلام آباد، پی آئی اے نے پریمیئرسروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا

پہلی پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ،پریمیئر سروس کے مسافروں کو ہیتھرو ایئرپورٹ 25 کلومیٹر مفت لیموزین پک اینڈ ڈراپ سروس بھی فراہم کی جائیگی،ترجمان پی آئی اے

اتوار 14 اگست 2016 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اگست ۔2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے پریمیئرسروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ،پہلی پرواز اسلام آباد سے لندن چلی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اپنی پریمئر سروس کا آغاز کردیاہے۔پریمیئر سروس کی پہلی پرواز14 اگست کی صبح نو بجے اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ترجمان کے مطابق نئی پریمئر سروس کے ذریعے سفر کے دوران مسافروں کو پہلے سے زیادہ اور جدید سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پریمیئر سروس کے تحت خصوصی اور نئے طیاروں کے ذریعے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے خصوصی پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پریمیئر سروس کے مسافروں کو ہیتھرو ایئرپورٹ لندن پر25 کلومیٹر مفت لیموزین پک اینڈ ڈراپ سروس بھی فراہم کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :