لاہور، یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری اور مزار پر گل پوشی

ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے،تقریب سے خطاب

اتوار 14 اگست 2016 13:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اگست ۔2016ء ) یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے علی الصبح مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف شاعر مشرق اور تصور پاکستان کے خالق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دینے پہنچے جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور صاحب مزار کے حق میں فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست ہماری قومی تاریخ کا انتہائی اہم دن اور لاکھوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور عظیم جدوجہد کا ثمر ہے۔ آج کے دن ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے اورقائد و اقبال کے تصورات اور افکار کے مطابق تکمیل پاکستان کی منزل کے حصول کا عہد کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مزار اقبال پر یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے ،آج کے دن ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔