دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پائپ لائن پھٹ گئی، شہر کو پانی کی سپلائی بند

پائپ لائن کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہونیکی وجہ سے پھٹی ، ترجمان کے الیکٹرک

اتوار 14 اگست 2016 13:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اگست ۔2016ء) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس سے شہر کو پانی کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے، واٹر بورڈ حکام نے شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق گذشتہ روز دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کا بریک ڈاون ہوا، جس سے پانی کے بیک پریشر سے 72ا انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔

(جاری ہے)

پائپ لائن پھٹنے سے نیشنل ہائی وے کے قریب دھابیجی کے مقام پر علاقہ زیرآب آگیا اور کراچی کو پانی کی فراہمی بند کردی گئی۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر پائپ کی مرمت کا کام جاری ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا موقف ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا مختصر تعطل آیا تھا، جس کے بعد بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کردی گئی تھی

متعلقہ عنوان :