کراچی: مزار قائد پر گارڈز کی تقریب،پاک بحریہ نے فرائض سنبھالے

گارڈز کی تبدیلی سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی مزار کی تلاشی لی

اتوار 14 اگست 2016 13:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اگست ۔2016ء) کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔تفصیلات کے مطابق مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی اور پاکستان نیول اکیڈمی کے چاک و چوبند کیڈٹس نے مزار کی سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور عدنان احمد نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مراز قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، کموڈور عدنان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، سیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ گارڈز کی تبدیلی سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی مزار کی تلاشی لی۔

متعلقہ عنوان :