یوم آزادی ،ملک کے40شہروں میں موبائل سروس بند رہی

اتوار 14 اگست 2016 13:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اگست ۔2016ء) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی ،لاہوراور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے40 شہروں میں موبائل فون سروس بندرہی۔

(جاری ہے)

اسلام آبادمیں کنونشن سینٹراور اردگرد کیعلاقوں میں موبائل فون سروس معطل ر ہی اسلام آبادمیں موبائل فون سروس صبح 5بجے سے11بجے تک معطل ر ہی راولپنڈی،لاہور،کراچی میں بھی موبائل فون سروس معطل رہی ، جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان،بہاولپور،سکھر،فیصل آباد،سرگودھامیں بھی موبائل فون سروس بندرہی۔آزادکشمیرکیدارالحکومت مظفرآبادمیں موبائل فون سروس بھی معطل رکھنے کااعلان کردیاگیا ۔ شہروں میں سہ پہر2بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا

متعلقہ عنوان :