جشن آزادی کی ملک بھر میں دھوم، رات 12 بجتے ہی آتش بازی و چراغاں

نوجوان لڑکے، لڑکیوں اوربچوں نے سیلفیاں بھی لیں

اتوار 14 اگست 2016 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اگست ۔2016ء) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جشن آزادی دھوم دھام سے منایا گیا ۔ 12 بجتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں چراغاں کیا گیا۔ اس موقع پر عوام نے خوب جشن منایا اور سڑکوں پر رقص بھی کیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں جشن آزادی خوب جوش و خروش سے منایاگیا شہر میں آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، صدر، ٹاور، شاہراہ پاکستان سمیت دیگر علاقوں میں قائم عمارتوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔رات کے 12 بجتے ہیں مختلف علاقوں میں خوب آتش بازی کی گئی۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جشن منانے سڑکوں پر نکلی اور خوب ہلا گلا کیا۔ اس موقع پر نوجوان لڑکے، لڑکیوں اوربچوں نے سیلفیاں لیں

متعلقہ عنوان :