بھارتی فورسزکی نیزا پیر سیکٹر میں کنٹرول لائن کی خلاف ورزی، پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی ٗبھارتی توپیں خاموش ہوگئیں

بھارتی فورسزکے فائرکیے گئے کچھ گولے عام شہریوں کے گھروں پر گرے ٗکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اتوار 14 اگست 2016 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج نے موثر جواب دیا جسکے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے پاکستان کے یوم آزادی پر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز نے نیزا پیر سیکٹر میں کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

بھارتی فورسزکے فائرکیے گئے کچھ گولے عام شہریوں کے گھروں پر گرے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز نے رات 2بجے تا صبح ساڑھے 8 بجے تک فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں