Live Updates

تحریک انصاف (کل)پیر کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرائیگی

چاہتا ہوں میری اوران کی سماعت ایک ساتھ ہو، وزیر اعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں تو ایوان کیسے مضبوط ہوگا ؟ عمران خان

اتوار 14 اگست 2016 12:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف (کل)پیر کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرائیگی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ دو روزقبل پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف پیر کو وزیر اعظم کے خلاف سپیر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرائیگی عمران نے کہاکہ میں چاہتا ہوں میری اوران کی سماعت ایک ساتھ ہو، پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہی مضبوط کرتے ہیں مگر وہ خود پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکرجھوٹ بولتے ہیں، وزیراعظم ہی پارلیمنٹ کوجواب دہ نہیں تو ایوان کیسے مضبوط ہوگایاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات