حکمران جو مرضی کر لیں پانامہ لیکس کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا ‘ اعتزاز احسن

نثار حکومت کا حصہ ہیں ، میرے پاس ایل پی جی کا غیر قانونی کوٹہ ہے تو منسوخ کیوں نہیں کرتے؟ ‘ انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 14 اگست 2016 12:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار گیس والے غبارے سے بھی ہلکے ہیں ، اگر پیپلز پارٹی کی کسی شخصیت نے ڈاکٹر عاصم اور ایان علی سے متعلق حکومت کو کوئی پیغام دیا ہے تو اس کا نام بتایا جائے ،چوہدری نثار حکومت میں ہیں ،میرے پاس اگر ایل پی جی کا غیر قانونی کوٹہ ہے تو منسوخ کیوں نہیں کرتے؟،حکومت پانامہ لیکس سے خوفزدہ ہے لیکن یہ معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا ۔

ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے بارے بہت پہلے بات کر چکی ہے ۔پنجاب میں کوئی آپریشن نہیں ہو گا اور نہ ہی دکھائی دے رہا ہے ، کیا رینجرز نے ایل ڈی اے کی کرپشن کی فائلیں اٹھائی ہیں ، کا لعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والوں پر ہا تھ ڈالا گیا ہے؟ ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب ایک تجویز تھی جو اب ٹارگٹ پر ہے ، نیشنل ایکشن پلان آپریشن ضرب عضب کیلئے ماحول بنا نے کیلئے تھا۔

پنجاب میں کالعدم تنظیمیں آزادی سے کا م کر رہی ہیں ۔ چوہدری نثار کو اپنی ناکامی اور کارکردگی پر بات کرنی چاہیے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بے وقوف ہی چوہدری نثار کے پاس پیپلزپارٹی کا پیغام لے کر جائے گا،چوہدری نثار نے بیان سے متعلق بنا وٹی بات کی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم حسین اور ایان علی کے حوالے سے کو ن سی شخصیت نے پیغام دیا ، چوہدری نثار اس کا نام بتائیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کسی بھی حکومت سے ایل پی جی کا کو ٹہ لیا ہے تو منسوخ کردیں ، چوہدری نثار کے پا س ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے سامنے اعتزاز کا نام لیا جائے تو وہ بوکھلاجاتے ہیں ، انکی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ شریف برادران اور چوہدری نثار سے زیا دہ ٹیکس دیتا ہو ں ، حکومت نے اپنے اب تک کے دور حکومت میں کیا کام کیا ہے ؟وزیر اعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کی ذہنیت ایک جیسی ہے ،چوہدری نثار اپو زیشن کو ناراض کر تے ہیں تو میاں صاحب منا لیتے ہیں ۔