یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کاآغاز

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 اگست 2016 07:55

یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کاآغاز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اگست۔2016ء)یوم آزادی پر توپوں کی سلامی سے دن کاآغازکیاگیا۔وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی اس موقع پر قوم نے ہرقیمت پرملک کادفاع کرنےکاعزم کیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31توپوں کی سلامی دی گئی۔ ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈربریگیڈیئرعرفان تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب کےدارلحکومت لاہورمیں 21توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر فضاتکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ یوم آزادی کےموقع پرپشاور میں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم آزادی پرتوپوں کی سلامی کی یہ تقریب کینٹ کےپانڈواسٹیڈیم میں کی گئی۔ کراچی میں بھی دن کاآغاز 21 توپوں کی سلامتی سے کیا گیا اور کوئٹہ میں بھی یوم آزادی پر کینٹ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔