ملک کو مختلف حصوں میں موبائل سروس بند ہونا شروع

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 اگست 2016 05:59

ملک کو مختلف حصوں میں موبائل سروس بند ہونا شروع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اگست۔2016ء) یوم آزادی کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں سیکورٹی خدشات کے باعث موبائل سروس بند ہونا شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس بند ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ اسلام آباد کے بھی مختلف حصوں سے موبائل فون سروس بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ موبائل فون سروس صبح 5 سے 11 بجے تک بند رہے گی۔ کراچی، اسلام آباد کے علاوہ لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد، راولپنڈی اور دیگر کئی شہروں میں‌موبائل فون سروس بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :