بحرین میں یو آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی یوم آزادی بھرپور انداز میں منا رہے ہیں

ہفتہ 13 اگست 2016 22:18

مانامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست ۔2016ء) بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے اس سال یوم آزادی کو جذبہ حب الوطنی کے پرتپاک جذبات سے منانے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں بحرین بھر میں چار روز پر محیط دس مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے جنہیں بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اتحاد یکجہتی اور جذبہ حب الوطنی کے تحت منائیں گے،اس حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد پاکستان کلب بحرین میں کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر جاوید ملک مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان کی ثقافت کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان آرٹExhibitionکا افتتاح بھی ہوا اور قومی لباس میں ملبوس پاکستانی بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کئے۔تقریب سے خطاب میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان استحکام اور ترقی کی طرف گامزن ہے اور انشاء اللہ ایک اقتصادی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔جاوید ملک نے حاضرین کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :