چین،شینزویو۔11انسان بردار خلائی جہاز لانچنگ مرکز پر پہنچا دیا گیا

ہفتہ 13 اگست 2016 19:41

جایوچوآن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) چینی خلائی جہاز شینزویو۔11جو دو خلانوردوں کو لیکر خلاء میں جائے گا کو ہفتہ کو شمال مغربی چین میں جیا? چوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر پر پہنچا دیا گیا،چین کے انسان بردار خلائی انجیئرنگ دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کے مطابق وست اکتوبر میں چھوڑے جانے سے قبل مرکز میں اس کی جنرل اسمبلی اور ٹیسٹنگ کی جائے گی،یہ خلائی جہاز چین کی دوسری میدان میں گردش کرنے والی خلائی لیبارٹری کیان گونگ۔

(جاری ہے)

2کو سپلائی کے علاوہ افراد لے کر جائے گا،یہ خلائی گاڑی ستمبر کے وست میں بھیجی جائے گی،مشن کیلئے منتخب کیے جانیوالے خلاء نورد مرد اور عورت ہے اور انہوں نے زبردست تربیت حاصل کی ہے،کیانگ گونگ۔2 جو ان دونوں خلاء نوردوں کو 30روز تک خلاء میں رہنے میں مدد دے گا،جولائی کے اوائل میں سنٹر میں پہنچایا گیا تھا،جبکہ کیریئر راکٹس گذشتہ ہفتے پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :