آزاد کشمیر میں 2017تک ترنگا لہرائے گا،بھارتی وزیرمملکت جتیندر سنگھ کی بڑھک
ہفتہ 13 اگست 2016 19:27
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) بھارتی وزیراعظم کے دفتر کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے زیر تسلط کشمیر میں 2017تک ترنگا لہرائے گا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق جتیندر سنگھ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی آزاد کشمیر کو پاکستان کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے خود کو وقف کرنے کی کال کے بعد ہم نے ملک میں یہ پیغام پھیلانا ہے کہ ہم نے پاکستان کے زیر تسلط کشمیر کو آزاد کرانے کیلئے ایک اور آزادی کی لڑائی شروع کرنی ہے۔
انکا کہنا تھاکہ اگلے سال تک ہم بڑی منزل حاصل کرلیں جب مظفر آبادمیں ترنگا لہرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔جتیندر سنگھ کا بیان وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کشمیر کے حوالے سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے آزاد کشمیر کے عوام کو بھی اسٹیک ہولڈر کے طور پر شامل کیا جائیگا۔مودی نے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ مقبوضہ کشمیر می ں جاری بدامنی میں ملوث ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.