بھارتی حکومت کو یوم آزادی اشتہار پر خفت کا سامنا

سرکاری اشتہار میں پاکستانی جیٹ طیارے کی موجودگی بھارتیوں کیلئے باعث شرمندگی بن گئی

ہفتہ 13 اگست 2016 19:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست ۔2016ء) انڈیا کی 70 ویں یوم آزادی کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ایک سرکاری اشتہار میں پاکستانی جیٹ طیارے کی موجودگی بہت سے ہندوستانیوں کے لیے شرمندگی کا باعث بنی ہیں۔ایک معروف بھارتی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق وزارت ثقافت کے ایک اشتہار میں پاکستانی جیٹ طیارے کو دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جب لوگوں نے یہ انکشاف کیا کہ جن دو جیٹ طیاروں کو ویڈیو میں دکھایا گیا ہے وہ در اصل پاکستان کے طیارے ہیں اس کے بعد وزارت ثقافت کوشدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انڈین نشینل کانگریس کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری ہونے والے ایک ٹوئیٹ میں کہاگیا کہ مودی حکومت نے فوٹو شاپ کو نئی سطح پر پہنچا دیا ہے اور اب پاکستانی جیٹ طیارے کو فوٹو شاپ کے ذریعے انڈیا کی یوم آزادی کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔

جمعہ کو انڈیا کی وزارت ثقافت کے 1.40 منٹ طویل ویڈیو کے اینیمیٹیڈ حصے میں پاکستان کے جے ایف -17 تھنڈر جنگی طیارے کو دکھایا گیا ہے جس پر ہندوستان کا قومی پرچم بھی لہراتا نظر آ رہا ہے۔لیکن ملک میں مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر شدید رد عمل سامنے آنے کے بعداس ویڈیو کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جمعرات کو ڈالا گیا تھا لیکن اب اسے وہاں سے ہٹا لیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :