سانحہ کوئٹہ دہشت گردی کی بدترین کاروائی ہے ،ذاکر جاموٹ

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 13 اگست 2016 19:05

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 13 اگست۔2016ء ) پیپلز یوتھ بلوچستان کے رہنماء ذاکر جاموٹ نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ دہشت گردی کی بدترین کاروائی ہے بے گناہ نہتے شہریوں کا قتل عام انسانیت سوز واقعہ ہے ،سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے بے گناہ افراد کی شہادت پر ہر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ،حکومتی رٹ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائین ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بلال کاسی ایڈوکیٹ پر فائرنگ اور اس کے بعد ہسپتال میں دھماکہ دونوں ایک ہی آئینے کے دورخ ہیں اور دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی کاروائی کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشت گرد ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں جسے روکنے والا کوئی نظر نہیں آتا ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کے لیے بہت بڑا عظیم سانحہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء ،صحافی برادری اور سوسائٹی کے نمائندگان کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔