بنگلہ دیش کی تیسری بندر گاہ نے عملی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

ہفتہ 13 اگست 2016 16:42

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے دارالحکومت ڈھاکہ سے قریبا ً 204کلومیٹر جنوب میں پتوا کھلی میں ملک کی تیسری بندر گاہ ” پیارا “ کی عملی سرگرمیوں کا باضابطہ طورپر افتتاح کیا ہے ۔

(جاری ہے)

حسینہ واجد نے ہفتے کو دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ گونوبھابن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بندر گاہ کی سرگرمیوں کا آغاز پہلے تجارتی جہاز ” ایم وی ۔ فارچون برڈ “ جو بنگلہ دیش کے سب سے بڑے پرما پل منصوبے کے لئے تریپن ہزار میٹر ک ٹن پتھر لے کر چین سے بندرگاہ پر پہنچا سے مال اتار کر لیا گیا ، یہ بندر گاہ جو قریباً 16000ایکڑ رقبہ اراضی پر تعمیر کی جارہی ہے ، 2018ء میں پوری طرح کام شرو ع کرنے تک مخصوص سروسز فراہم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :