یمن میں عسکری کونسل کا تعز میں جبلِ صبر پر کنٹرول کا اعلان

ہفتہ 13 اگست 2016 16:07

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) یمن میں عسکری کونسل نے تعز شہر کے جنوب میں جبل صبر پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق عوامی مزاحمت کاروں اور قومی فوج نے شہر کے جنوب میں المسراخ ضلعے کے علاقے الاقروض میں جبل الرضعہ اور الہوبین کی تطہیر کا عمل مکمل کرلیا۔ اس دوران کونسل نے ملیشیاں کے مقابلے کے لیے نفیر عام کا اعلان کردیا ہے۔

حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاں کی جانب سے جبل صبر کے دیہاتوں پر توپ خانوں اور ٹینکوں کے ذریعے شدید اور اندھا دھند گولہ باری کی گئی۔ اس کے علاوہ تعز کے بیچ القاہرہ قلعے اور شہر کے مشرقی حصے میں رہائشی علاقوں کو بھی گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔عوامی مزاحمت کاروں اور قومی فوج نے تعز میں 35 آرمر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کو پسپا کردیا۔

(جاری ہے)

اس دوران مدارات اور وادی عنش کے علاقے میں بھی عوامی مزاحمت کاروں اور قومی فوج کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی گئی۔تعز شہر کے مشرقی حصے میں عقبہ اور الجحملیہ کے علاقوں میں باغی ملیشیاں کے درجنوں ارکان ہلاک اور زخمی ہوگئے جہاں قومی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے باغیوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ادھر قومی فوج کئی گھنٹوں کی لڑائی کے بعد پیش قدمی کے نتیجے میں قریش کوچے کے قریب پہنچ گئی جو حوثی ملیشیاں کا ایک اہم گڑھ ہے۔

تعز میں عسکری کونسل کے میڈیا سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ سرکاری فورسز شہر کے جنوب میں واقع ضلع الصلو کے گاں الصیار کا کنٹرول واپس لینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔دوسری جانب عرب اتحاد کے طیاروں نے عوامی مزاحمت کاروں کو فضائی معاونت پیش کرتے ہوئے شہر کے مشرق میں واقع الجند کے علاقے میں بریگیڈ 22 ، تعز ایئرپورٹ اور الحوبان میں الصالح شہر کے احاطے میں ملیشیاں کے ٹھکانوں کو بمباری کا نشانہ بنایا اور جھڑپوں کے مقامات پر ملیشیاں کی سپلائی لائن کاٹ دی۔

عوامی مزاحمت کاروں کی معاونت کے لیے تعز صوبے میں عوامی مزاحمت کاروں کی کوآرڈی نیشن کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ جس کسی میں بھی ہتھیار اٹھانے کی صلاحیت ہے وہ لڑائی کے محاذوں پر شامل ہوجائے اور شہر کا محاصرہ کرنے والی باغی ملیشیاں کے خلاف مقابلے میں عوامی مزاحمت کاروں کی سپورٹ کرے۔

متعلقہ عنوان :