Live Updates

وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پیرکو اسپیکرآفس میں ریفرنس دائرکرونگا۔شیخ رشید

خون کے آخری قطرے تک جشن آزادی منائینگے،تحریک انصاف ہماری اتحادی پارٹی ہے،عمران خان سے تعلق کسی دعوت کا محتاج نہیں ہے،راولپنڈی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کررہے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اگست 2016 16:02

وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پیرکو اسپیکرآفس میں ریفرنس دائرکرونگا۔شیخ ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست2016ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف کے پیرکو اسپیکرکے دفتر میں ریفرنس دائر کرونگا، تحریک انصاف ہماری اتحادی پارٹی ہے،جلسے میں شرکت کیلئے عمران خان سے تعلق کسی دعوت کا محتاج نہیں ہے،راولپنڈی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خون کے آخری قطرے تک جشن آزادی منائینگے۔ کسی قیمت پر قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے، نہ ہی شہر کا امن تباہ ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں،تھانے پر حملہ کرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ہم کسی ایفیڈرین کیس میں بھی ملوث نہیں ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ہماری ریلی میں کوئی موٹر سائیکل نہیں صرف پیدل مشعل بردار ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات