پوری کشمیری قوم پاکستان کا یوم پاکستان پورے جوش و جذبے سے منائے گی ‘ راجہ ظفر معروف

ہفتہ 13 اگست 2016 15:17

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما راجہ ظفر معروف نے کہا ہے کہ پوری کشمیری قوم آج پاکستان کا یوم پاکستان پورے جوش و جذبے سے منائے گی پاکستان ہی کشمیریوں کی منزل ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی اور کشمیر ایک دن پاکستان کا حصہ ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ظلم و جبر کی سیاہ رات جلد ختم ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں کیا راجہ ظفرمعروف نے کہا کہ پاکستان یوم آزادی بھرپور انداز میں منایا جائے گا مسلم کانفرنس کے کارکن قریہ قریہ گاؤں گاؤں پاکستان کا سبز پرچم لہرائیں گے اور پاکستان کا یوم آزادئ تجدید عہد کے طور پر منایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :