چینی حکومت کی طرف سے زمبابوے میں چلڈرن ہوم کی تعمیر

ہفتہ 13 اگست 2016 14:08

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء)چینی حکومت نے زمبابوے کی تباہ حال صورتحال کو دیکھتے ہوئے یتیم بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ہرارے کے نواح میں ایک چلڈرن ہوم کی تعمیر کی ہے ، اس چلڈرن ہوم میں فی الحال 12یتیم بچے رکھے گئے ہیں جن کی دیکھ بھال کیلئے چینی خواتین کررہی ہیں ، اس چلڈرن ہوم میں بچوں کیلئے تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں جبکہ اس جدید چلڈرن ہوم کے ساتھ کھیل کا ایک میدان بھی تیار کیا گیا ہے ، چینی خواتین زمبابوے کے بچوں سے بہت پیار کرتی ہیں اور ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھتی ہیں ، چلڈرن ہوم کیلئے چین کی کاروباری برادری 2014ء سے خدمات انجام دے رہی ہے ، ایک چینی خاتون لی منجوان نے بتایا کہ زمبابوے میں صورتحال بہت خراب تھی ، یتیم بچے بڑی کسمپرسی کی زندگی گزارے رہے تھے جس پر ہم نے ان بچوں کی دیکھ بھال کا فیصلہ کیا ، جس کے لئے چینی کاروباری شخصیات کے تعاون سے چلڈرن ہوم تعمیر کیا گیا جو تمام ضروریات سے آراستہ ہے ، ہم یتیم بچوں کی بڑے لاڈ اور پیار کے ساتھ دیکھ بھال کررہی ہے ،زمبابوے میں چین کے سفیر وانگ پنگ کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ محبت ، دوستی اور گرمجوشی سے چین اور زمبابوے کے تعلقات بہترین مثال ہیں ، ہم بہت جلد بچوں کے لئے سکول کی تعمیر بھی کررہے ہیں ، جس میں تمام تعلیمی سہولتیں حاصل ہو ں گی ۔