چین کے کئی علاقوں میں شدید گرمی اورموسلادھار بارشوں کا امکان

ہفتہ 13 اگست 2016 14:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء)چین کے محکمہ موسمیات نے چین کے مرکزی اور جنوبی علاقوں کیلئے شدید گرمی اور شمالی علاقوں کیلئے شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب میں دریائے یانگٹ ژی ، دریا ئے زرد اور دریائے ہوا ہی کے علاوہ سنکیانگ یغور کے خود مختار علاقے میں شدید گرمی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ییلو الرٹ جاری کردیا ہے ان علاقوں میں درجہ حرارت 35 سے 40ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

دریں اثنا چین کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں فوجیان، گوانگ ڈانگ ، گوانگ ژی اور ہینان کے بعض علاقوں میں آئندہ تین روز کے دوران موسلاد ھار بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ، کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفان آنے اور اولے پڑنے کا بھی امکان ہے ، مقامی انتظامیہ نے ان علاقے کے شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ موسم کی سختی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔