عراق میں داعش کے زیرِ قبضہ موصل کی طرف پیشقدمی، مزید ایک لاکھ شہری بے گھر

ہفتہ 13 اگست 2016 13:41

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین یْو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ عراقی فورسز شدت پسند ملیشیا ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے زیرِ قبضہ شہر موصل کی طرف پیشقدمی کرتے ہوئے راستے میں آنے والے علاقے خالی کروا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں مزید ایک لاکھ شہری بے گھر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بین الاقوامی امدادی گروپوں کو خدشہ ہے کہ گزشتہ دو سال سے زیادہ عرصے سے داعش کے زیرِ قبضہ موصل کے خلاف اس عراقی آپریشن کے نتیجے میں مزید ایک ملین انسانوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :