وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ مظفرآباد بے سود: طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

ہفتہ 13 اگست 2016 13:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست۔2016ء) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا دورہ مظفرآباد بے سود رہا ،مظفر آباد میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،شدید گرمی میں عوا م کا برا حال کردیا،گرمی سے عوام بلبلا اٹھے تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد جو پہلے ہی طویل لوڈ شیڈنگ کا شکار بنا ہوا ہے جہاں انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی بجلی سے چلنے والے کاروباری نظام بھی ٹھپ ہوکر رہ گئے عوام کے گھروں کے چولہے بجھ کر نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئے ،مظفرآباد ،چہلہ بانڈی ،سماں بانڈی اور دیگر علاقوں میں شدید گرمی کے باعث رات کو بھی بجلی بند رکھی صبح بھی ہر 15منٹ کے بعد ڈیڑھ گھنٹے بجلی غائب کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :