پاکستان کے کسی بھی شعبے میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ‘ اداکارہ مدیحہ افتخار

ہفتہ 13 اگست 2016 12:52

پاکستان کے کسی بھی شعبے میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ‘ اداکارہ مدیحہ ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء ) اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شعبے میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ پڑھے لکھے اور باصلاحیت لوگوں کو پرموٹ کیاجائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز میں نئے ٹیلنٹ نے خاص طور پر ٹی وی انڈ سٹری کی ترقی و بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے ، اب پڑھے لکھے اوراچھے گھرانوں سے لڑکیاں اور لڑکے شوبز کی طرف مائل ہورہے ہیں جوبڑی خوش آئند بات ہے ۔

مدیحہ افتخار نے کہا کہ ا ن دنوں جو میرے ٹی وی ڈرامے آن ایئرہیں ان میں فاصلوں کے درمیان ،ہم ستارے ،تیر ا وہ پہلا پیار شامل ہیں اور ان میں میرا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میرے سینئرز اور والدین کی دعائیں شامل ہیں ۔ تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں جو میری کامیابی کی بڑی وجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :